the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے


مسلمانوں کے ایک انتہائی مقدس شہر مدینہ میں مسجد نبوی کے قریب خودکش بم دھماکے کے بعد سعودی عرب کے شاہ سلمان نے کہا ہے کہ حملے کے ذمہ داروں سے ’آہنی ہاتھ‘ سے نمٹا جائے گا۔

عید کے موقع پر ایک پیغام میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا کہ جو عناصر ہمارے نوجوانوں کے دل و دماغ کو ہدف بناتے ہیں اُن سے ’آہنی ہاتھ‘ سے نمٹنے کے لیے سعودی حکومت پرعزم ہے۔

پیر کو مسجد نبوی کے قریب خودکش بم حملے میں سعودی عرب کے چار سکیورٹی اہلکار مارے گئے تھے جب کہ پانچ زخمی ہوئے۔

مسجد نبوی میں پیغمبر اسلام کی تدفین ہوئی اور مکہ میں مسجد الحرام کے بعد مسجد نبوی مسلمانوں کا سب سے مقدس مقام سمجھا جاتا ہے۔

مدینہ میں خودکش



حملے کی کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

مسجد نبوی کے قریب ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید مذمت کا سلسلہ جاری ہے اور کئی ممالک کی طرف سامنے آنے والے بیانات میں مسلمانوں میں یکجہتی کا پیغام دیتے ہوئے کہا گیا کہ دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔

پاکستان کی حکومت کی طرف سے مدینہ اور سعودی عرب کے دو دیگر علاقوں میں پیر کو ہونے والے خودکش دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے سعودی حکومت اور عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔

پاکستان میں مذہبی رہنماؤں نے بھی مدینہ میں حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے تمام مسلمان ممالک کی حکومت سے کہا ہے کہ یہ وقت کا تقاضا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف متحد ہو کر عملی اقدامات کیے جائیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.